سرینگر// ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکول بسوں اور وینوں میںگیس کٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ بچوں کو گھروں سے سکول لے جانے اور واپس لانے والی بسوں اور وینوں کے جو ڈرائیور اپنی گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کا استعمال کرتے ہیں ،انہیں متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ گاڑیوں میں گیس کا ستعمال کرنا بند کردے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق اس طرح یہ گاڑیاں نہ صرف سکولی بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث ہے بلکہ یہ موٹر وہیکلز ایکٹ کی خلاف ورزی بھی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول گاڑیوں میں ایل پی جی گیس کا استعمال فورا بند کیا جائے اور جس کے خلاف بھی اس طرح کی شکایت موصول ہوگی اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔