پونچھ//پولیس کی جانب سے پونچھ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں بڑی سطح پر کام کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جہاں پر ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور محکمہ روڈٹرنسپورٹ مشترکہ طور پر ناکے لگا کر لوگوں میں بیداری لانے کی کوشش کررہے ہیں وہیں پر ایس ایس پی پونچھ رمیش ا نگرال کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی بھی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ پہنے آتا ہے تو اس کو پیٹرول نہ دیا جائے۔ پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے اس ہدایت پر پورا عمل کیا جارہا ہے لیکن لوگ اس سلسلے میں انکے ساتھ بدتہذیبی سے پیش آرہے ہیں جبکہ یہ لوگوں کی حفاظت کے سلسلہ میں ہے۔پولیس لاین پونچھ کے قریب پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ کچھ لوگ ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کوشش کی جاتی رہی ہے کہ لوگوں کو اس بات پر بیدارکیا جائے کہ وہ جب بھی موٹر سائیکل چلائیں توہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ ودیگر ضراری اور احتیاطی تدیبروں کو لاگو کرنے میں اپنا رول ادا کریں ۔انہوں نے ڈرائیور سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی نہ کی جائے جبکہ ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔