جموں//عوام میں بیداری لانے کی غرض سے ڈگری کالج سانبہ میں ٹریفک قوانین پرعمل پیرا کرنے سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کااہتمام ہواجس میں این ایس ایس ‘ این سی سی یونٹ کے سینکڑوں طالب علموں نے بڑھ چڑھ کرشرکت کی۔ اس موقع ایس پی ٹریفک جموں مشتاق احمد چودھری کے علاوہ ڈاکٹر رمن کمار اسسٹنٹ پروفیسر فزکس نے آ ئے ہوئے تھے نے لوگوں کا تہہ دل سے استقبال کیا ۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں مشتاق چودھری نے لوگوں کو صاف طورپر بتایاہے کہ جو لوگ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا کرتے ہیںاورجو نہ کرتے ہیں ان میں متفرق کرنے سے اس بات کایقین ہوجائے گا کہ سڑکوں پر چلنے کیلئے ٹر یفک قوانین پر عمل پیرا کرناکتنا ضروری ہے۔ اس موقع پر ایچ او ڈی فزکس دلبیرسنگھ نے این ایس ایس اوراین سی سی کے طالب علموں کی جانب سے بیداری مہم کیلئے عملائے گئے تمام کاوشوں کی سراہنا کی اوران کے کہا کہ اس طرح کے عوام مفاد پیغامات کوعوام تک رساں کرنے کیلئے مزید پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایم ایس پٹھانیہ۔ ڈاکٹر رنوجے سنگھ۔ پروفیسر پون گپتا ۔پروفیسر شوالی گپتا اور این ایس ایس پی او پروفیسر منجولا گپتا ،پروفیسر کرن مینی اورپروفیسر رینو راجپوت بھی موجود تھے۔