راجوری//موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسرراجوری نیرج شرماکی نگرانی میں محکمہ موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے انسپکٹرراجیوبھسین کی قیادت میں ڈونگی روڈ پراچانک ناکہ لگایااورگاڑیوں کی تلاشی عمل میں لائی اوراس دوران درجنوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کوٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کامرتکب پایاگیا۔اس دوران محکمہ کی ٹیم نے متعددگاڑیوں کے چالان کاٹے اورانتباہ دیاکہ اگروہ آئندہ ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کریں گے توان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے آرٹی اونے اس بارے میں کہاکہ گزشتہ کچھ مہینوں سے اوورلوڈنگ پرقابوپانے کیلئے محکمہ نے مہم کوتیزی کیاہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔