واشنگٹن // وہائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعطم تھریسا مے سے ٹیلیفونک رابطے میں اس بات کو باور کرایا ہے کہ ایران کی شر انگیز اور عدم استحکام کی موجب سرگرمیوں پر تہران کے احتساب کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ادھر تھریسا مے نے بھی ٹرمپ سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ پھر اس موقف کو دْہرایا کہ ان کا ملک 2015 میں ایران کے ساتھ طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کا سختی سے پابند ہے۔تھریسا مے کے دفتر سے جاری ای میل بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیراعظم نے باور کرایا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے"۔ٹرمپ اور مے کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا کا اس حوالے سے فیصلہ سامنے آنے والا ہے کہ آیا ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کی یا نہیں۔