واشنگٹن//امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر کم ڈروچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور نیا انکشاف کیا ہے ۔سابق برطانوی سفیر نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے ، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔امریکہ میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے ، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکہ کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے ۔ڈاؤننگ اسٹریٹ بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملہ پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہونا ہی تھا۔سر ڈروچ نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان ‘بی’ بھی نہیں۔یو این آئی،