ٹرمپ نے انتخابی جلسے کیلئے کورونا احتیاط مسترد کردی

نیواڈا//ملک میں دو لاکھ کے قریب ہلاکتوں کے باجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بند ہال میں بڑا انتخابی جلسہ کر کے کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھ دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں نیواڈا کے ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی حالانکہ ریاست نیواڈا میں کورونا احتیاطوں کے پیش نظر 50 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔صدر ٹرمپ نے 3 ماہ قبل تلسا اوکلاہوما میں بھی ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا تھا جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اسٹاف ممبرز میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں اور ایک سیکرٹ سروس ایجنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اوکلاہوما کے تجربے کے باوجود صدر ٹرمپ نے احتیاطیں برتنے کے بجائے نیواڈا میں ایک اور جلسہ کردیا۔ جلسے کی تصاوید وائرل ہونے پر اپوزیشن قیادت اور سوشل میڈیا صارفین نے صدر ٹرمپ کو لاپرواہ قرار دیتے ہوئے ان کی غفلت کو قوم کے لیے بڑے نقصان سے تعبیر کیا۔