راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں سوامی وشووتم انند سر سوتی ٹرسٹ (SVS)کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اٹل پتو شیور راج گورواچاریہ مہا مندلیشویر شری شری 1008شری سوامی وشووتم انند سر سوتی جی مہا راج کی قیادت میں منعقدہ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی SVSکالج راجوری میں منعقد کئے گئے اس طبی کیمپ میں 1000سے زائد مریضوں کی طبی جانچ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر قلبی امرایض کے ماہر ڈاکٹر سشیل شرما کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ احتیا طی تدبیروں کے بارے میں بھی بیدار کیا ۔اس موقعہ پر خواتین کی امراض کی ماہر ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ آیور ویدک ،فزیشن ،این این ٹی و دیگر بیماریوں کے ڈاکٹر بھی موجودتھے ۔