ٹرائبل ماڈل ولیج پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسدنے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ٹرائبل ماڈل ولیج پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر ضلع ٹرائبل افسر عامر چوہدری نے تفصیل کے ساتھ ان پروجیکٹوں کی پیشرفت کے بارے میں بتایاجو ٹرائبل سب پلان کے تحت تعمیر ہورہے ہیں ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع راجوری میں ٹرائبل کلسٹر ماڈل ولیج لاھ ڈھوک ، ٹی سی ایم وی گندھا کیری بیلہ اور ملک ولیج اڑگی پر کام کیاجارہاہے ۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ ایس سی اے اور ٹی ایس پی کے تحت مالی سال 2018-19میں 899لاکھ روپے کو منظوری دی گئی ہے ۔اس دوران بتایاگیاکہ 20لاکھ روپے مالیت کے 1500ڈیسک سکولوں کو فراہم کئے گئے ہیں جبکہ کلسٹر ولیج کیری ، گندھا اور بیلہ کے چار مڈل اور ایک ہائی سکول کو کمپیوٹر ، پروجیکٹر اور سمارٹ بورڈ فراہم کئے گئے ہیں ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ رہائشی سکول کی تعمیر کیلئے زمین کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے چیف اینمل ہسبنڈری افسر کو ہدایت دی کہ لام نوشہرہ میں ملک پلانٹ کیلئے منصوبہ تیار کیاجائے اورساتھ ہی مقامی لوگوں کو بیدارکرنے کیلئے ورکشاپ منعقد کی جائے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ٹرائبل کلسٹر ماڈل ولیج میں بڑے کام جیسے سڑک روابط ، پل ، بجلی اور پانی کی سپلائی سکیموں کو یقینی بنایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اور ساتھ ہی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔میٹنگ میں اے سی آر عبدالقیوم میر ، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ مشتاق رینہ ، سی ایم او ڈاکٹر سریش گپتا، ڈی ای پی او گلزار حسین ، چیف ہارٹیکلچر افسر اقبال ملک ، چیف اینمل ہسبنڈری افسر ڈی بی سنگھ ، ڈی ای ڈبلیو او محمد نصیب و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔