ٹاکن واری میں بھوٹانی خاتون کی لاش برآمد | پولیس کی تحقیقاتی کاروائی شروع

سرینگر///عیدگاہ علاقہ میںٹاکن واری میں کرایہ کے کمرے میں غیر ملکی خاتون کی لاش پراسرارحالات میں پائی گئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹاکن واری عیدگاہ میں حفیظ اللہ ڈار ولد غلام محمد کے مکان میں کرایہ کے کمرے میں بوٹان سے تعلق رکھنے والے راجہ لوہار کی بیوی امریتا لوہار کی لاش پراسرار حالت میں پائی گئی ۔اس موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پولیس کنٹرول روم منتقل کی جہاں قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش وارثین کے سپرد کردی گئی۔اس معاملے کی نسبت 174 سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کی گئی۔