بانہال // بدھ کی صبح قریب 7:30 بجے کھڑی سے بانہال کی طرف آنے والی ایک ٹاٹا سومو گاڑی ناچلانہ کے مقام گرتے پتھروں کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کیلئے جوڑوں اور ہڈیوں کے ہسپتال برزلہ ، سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹاٹا سومو نمبر JK-19/1854 تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی سے سب ڈویژن بانہال کی طرف آرہی تھی کہ ناچلانہ کے نزدیک اوپر پہاڑ ی سے گرنے والے پتھروں کی زد میںٹاٹا سوموآگیاجس کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا اور اسے بانہال ہسپتال سے برزلہ سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کی شناخت 38 سالہ فیاض احمد ولد عبد الرحمان ساکنہ کھڑی کے طور کی ہے۔