ٹائیگور ہال میں سالانہ ڈرامہ فیسٹول اختتام پذیر

سرینگر// ٹائیگور ہال میں کلچر ل اکیڈیمی کی جانب سے سالانہ ڈرامہ فیسٹول اختتام پذیرہوا منعقدہ فیسٹول میں13کلبوں نے شرکت کی تھی ۔یہ فیسٹول 15مارچ سے شروع ہوا تھا کل اختتام پذیر ہوا۔ ڈرامہ فیسٹول کے دوران اداکاروں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ فیسٹول میں ڈرامہ کلبوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ 25مارچ کو ایس آر تھیٹر گاندر بل کی جانب سے ’’ روپہ روود‘‘ ڈرامہ پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ مرحوم سجود سیلانی نے لکھا تھا جبکہ ڈرامہ کے ہدایت کار ساحل شفیع تھے۔ اس ڈرامہ میں شافیہ مقبول، ہلال احمد، محسن قادر، وانی ساحل، عاقب حمید، ہاشم رسول، ساحل شفیع، سید امتیازاحمد نے کام کیاجبکہ بیک اسٹیج شہزاد احمد، سید امتیاز، شہزاد احمد، جانباز رشید، فاروق احمد، معروف مجید اور سجاد احمد توصیف احمد شامل ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد15مارچ سے لگا تار ٹائیگورہال جا کر ڈرامہ سے لطف اندوز ہو تے رہے۔ دریں اثناء اداکارو ںنے کلچر ل اکیڈیمی سے اپیل کی ہے کہ اسطرح کے ڈرامہ فیسٹول صحت افزا مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں۔