ؓسرینگر// منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے سرینگر پولیس نے نوہٹہ سرینگر میں ایک بد نام زمانہ ڈرگ اسمگلر کوگرفتار کرکے چرس ضبط کیا۔ شہرخاص کی ویلفیر کمیٹی کی مدد سے پولیس تھانہ نوہٹہ سرینگر نے ویلیفر کمیٹی کے صدر محمد یوسف مخدومی اور جنرل سیکریڑی ویلفیر کمیٹی مخدم صاحبؒ بشارت اندرابی کے ہمراہ پولیس نے ظہور احمد شیخ عرف گولو ساکن تجگری محلہ شیخ کالونی کو گرفتارکیا ۔ اس کے قبضے سے 205 گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس ایف آئی آر نمبر11/2018 زیر دفعہ 8/20 درج کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی کاروائی کی سراہنا کی ۔