سرینگر//شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دھیرج گپتا نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کٹڑہ اور شرائین کے علاقے میں بورڈ کے کئی پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی ۔ گورنر نے تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور شردھالوؤں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی سی ای او کو صلاح دی ۔