جموں// نئے سال کے موقع پر ماتا ویشنو دیوی مندر میں عقیدتمندوں کی زبردست بھیڑ میں مچی بھگدڑ میں 12 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
اس واقعے کو دھیان میں رکھتے ہوئے اب مندر میں درشن کے لئے بھکتوں کو سخت گائیڈلائنس پر عمل کرنا پڑ رہا ہے۔
درشن کرنے کے لئے پہنچے ایک شخص نے بتایا کہ اب مندر انتظامیہ کافی سخت ہوگئی ہے۔ وہ اب لوگوں کو درشن کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرنے اور لائن میں ہی آگے بڑھنے کی صلاح دے رہے ہیں۔
عقیدتمندوں کا کہنا ہے کہ، ’پہلے انتظامیہ اتنی سخت نہیں تھی، لیکن ہفتہ کے واقعے کے بعد کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ پولیس اب پہلے سے زیادہ بہتر نظر آرہی ہے‘۔