جموں//شری ماتا ویشنودیوی شرائین کی سیوا کمیٹی باری داران کا ایک وفد اس کے صدر رچھپال سنگھ کی قیادت میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ راج بھون میں ملاقی ہوا۔وفد نے باری در کنبوں سے جڑے معاملات گورنر کی نوٹس میں لائے اور ان سے درخواست کی کہ انہیں شرائین بورڈ میں روز گار کی ریزرویشن دی جائے اور شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی اور شرائین بورڈ کے دیگر تعلیمی اداروں میں باری داروں کے بچوں کو داخلہ دیا جائے۔