نئی دلی/ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹھ کوہلی کے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اچانک چھوڑنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو نئے کپتان کی تلاش ہے۔ کہا جارہا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی کے لئے روہت شرما اور کے ایل راہول کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔33 سالہ ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ ٹیم سے شکست کے بعد کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرکے شائقین کرکٹ کو چونکا دیا تھا۔سپر اسٹار بیٹر بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ بطور کپتان انہوں نے 68ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 40میں فتح جبکہ 17میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت روہت اور راہول ہی دو نام ہیں جو بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے ذہن میں آتے ہیں تاہم بہت سارے حلقوں میں ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کا نام بھی ٹیسٹ کپتانی کیلئے موزون سمجھا جارہاہے۔