جموں //دورگا اشٹمی کے موقعہ پر ویر ہائوس نہرو مارکیٹ میں ہفتہ کے روز ایک بھاری بھنڈارہ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شردھالوں کی ایک بھاری تعداد بشمول تاجروں نے جوش و خروش سے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایما یل سی وکرم رندھاوا،سابقہ مرکزی وزیر پروفیسر چمن لعل گپتا،سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابقہ وزیر ست شرما ، سابقہ ایما یل اے راجیش گپتا، بی جے پی کے جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی،بی جے پی کے جموں کے ضلع صدر بلدیو سنگھ بلوریہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔صدر ٹریڈرز فیڈریشن وئیر ہائوس نہرو مارکیٹ رتن لعل مہاجن اور دیگرعہدہ داروں نے مہمانوں کی شال پیش کرکے عزت افزائی کی۔بھنڈارہ میں تمام لوگوں نے شرکت کی ارو پرساد لیا۔ اس موقعہ پر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری دیپک گپتا نے فیڈریشن کی جانب سے کمزور و غریب طبقوں کی بھلائی کے لئے کئے گئے متعدد اقدام کو اجا گر کیا۔ انہوں نے لوگوں کو غریب لوگوں کی مدد کیلئے اس پہل میں آگے آنے کو کہا۔