پانپور//وہاب صاحب پانپور کی بستی میں بندروں نے میوہ باغات اور دیگر قسم کے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایاجبکہ گھروں کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے آبادی کو سخت پریشایشانیوں کا سامنا ہے ۔تحصیل پانپور کے دور افتادہ علاقے وہاب صاحب میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بندروں کی ایک بڑی تعداد بستی میں داخل ہو کر علاقے میں باغات میں مختلف قسم کے کچے میوہ جات کو کے علاوہ اخروٹ کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی پریشان نظر آرہی ہے ۔لوگوںکاکہنا ہے کہ بندر وں کے گھروں میں داخل ہونے سے بچے سہم ہو کر رہ جاتے ہیں ۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ ہزاروں روپے کی لاگت سے میوہ باغات تیار کئے تاہم بندروں ان کے باغات میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا یا ہے ۔گوجر بکروال و پی ڈی پی لیڈر محمد یاسین پسوال نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔