سرینگر//پیپلزکانفرنس کے سینئرنائب صدرعبدالغنی وکیل نے جنوبی کشمیرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس،کانگریس اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کو ایساسبق سکھائے کہ وہ آئندہ عوام کااستحصال نہ کرسکیں۔ایک بیان میں عبدالغنی وکیل نے کہا کہ یہ تینوں جماعتیں اقتدار کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پرغلطیاں کیں جن کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے بھاجپا کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایاہوتاتوریاست کاص طور سے وادی کی صورتحال آج مختلف ہوتی،جبکہ کانگریس نے بھی لوگوں کااستحصال کیااوروہ کبھی مسئلہ کشمیرکے حوالے سے سنجیدہ نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو سب پتہ چلا ہے اور اس بار جو بھی عوام فیصلہ لے گی وہ ریاست جموں کشمیر کے حق میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پیپلز کانفرنس پر پورا اعتماد ہے اور اس مرتبہ پیپلز کانفرنس ایک بڑی پارٹی کے طور ابھر کر سامنے آئے گی جو عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائے گی ۔