سوپور// فروٹ منڈی سوپور میں پیر کوخریدار یونین کے ممبران نے منڈی کے مین گیٹ پر زور دار احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ صدارتی انتخاب میں الیکشن بورڈ نے ووٹر لسٹ میں غیر ضروری رد وبدل کیا ہے جو کہ انہیں نامنظور ہے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرانے ووٹر لسٹ میں جن ممبران کا نام شامل تھا انہیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر الیکشن بورڑ و سابق صدر کی من مانیوں سے لسٹ سے ہٹالیا گیا اور ان کے بدلے کچھ دوسرے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جنہیں میوہ صنعت سے کوئی واسطہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قطی یہ رد بدل منظور نہیں ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے بورڈ کی جانب سے جاری الیکشن آئین اور ووٹر لسٹوں کو جلایا اور بورڑ سے مطالبہ کیا کہ اگر انہوں نے ووٹر لسٹ کی اچھی طرح سے چھان بین نہیں کی تو وہ الیکشن کو کسی بھی صورتحال میں منعقد ہونے نہیں دینگے ۔اس بارے میں الیکشن بورڑ کے چیئرمین عبدالرشید ریشی نے بتایا کہ آئین کے مطابق جو ووٹر لسٹ انہیں سابق صدر فراہم کرتا ہے وہ اسی لسٹ پر الیکشن کراتے ہیں۔