سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ضلع اننت ناگ ووشو کوچ سہیل حسن بٹ نے کانسٹی چیوشن کلب آف انڈیا نئی دہلی میں قومی چیتن چوہان ایوارڈ حاصل کیا۔ سہیل پائتھین گیمز کی قومی ایگزیکٹو کونسل کا بھی حصہ ہیں۔پریزنٹیشن کے موقع پر سہیل بھٹ نے کہا “میںنئی دہلی میں قومی چیتن چوہان ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں، یہ یقینی طور پر مجھ پر مزید ذمہ داریاں ڈالنے والا ہے کیونکہ مجھے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرتے رہنا ہے‘‘۔