ڈوڈہ //ون سٹاف سنٹر (اوایس سی ) ڈوڈہ نے خواتین کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد کیاجس میں سنٹرکی ایڈمنسٹریٹر سندھیادیوی نے پنچایت حلقہ بھاگواہ کی خواتین کو ون سٹاپ سنٹر ڈوڈہ میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی خاتون کسی تنائویاپریشانی میں ہوتووہ اس سنٹرسے طبی امداد، قانونی امداد ،پولیس امداد،سائیکلوسوشل کونسلنگ ، پانچ روزہ عارضی رہائش وغیرہ حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے سکھی سکیم کے اغراض ومقاصدبھی بیان کیے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سکیم مرکزی حکومت نے ’ہیومن آرگنائزیشن فار پیٹرونائزیشن آف اینوائرنمنٹ (ایچ اوپی ای )کی نگرانی میں خواتین کوجنسی ہراسانی ،گھریلوتشددوغیرہ سے بچانے کیلئے شروع کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ون سٹاپ سنٹرسے کوئی بھی متاثرہ خاتون سہولیات حاصل کرسکتی ہے۔اس موقعہ پر ایچ او پی ای تنظیم کے صدربھی موجودتھے۔انہوں نے ون سٹاپ سنٹرڈوڈہ اورمحکمہ کی دیگرسکیموں کے بارے میں بھی خیالا ت کااظہارکیا۔