جموں //جموں میں آجکل پارہ 40 ڈگری پار کر گیا ہے جسکی وجہ سے جموں میں شدت کی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اس کے پیش نظر ایک این جی او وفا فائونڈیشن نے کنجونی چوک میں راہگیروں کے لئے ایک چھبیل کا اہتمام کیا ،جس کا اہتمام پرویز وفا کی قیادت میں کیا گیا۔اس دوران لوگوں کو گرمی سے راحت دلانے کیلئے ٹھنڈا میٹھا پانی مہیا کیا گیا ۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تنظیم باقاعدگی سے چھبیل کا اہتمام کر تی ہے۔اس موقعہ پر وفا نے کہا کہ ماحول اور آب و ہوا کا بدلائو دنیا کے پاس سب سے بڑا چلینج ہے اور اس سے کارگر طریقہ سے نمٹنے کیلئے کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ ایک ریاست یا ملک حل نہیں کر سکتی ہے بلکہ پوری دنیا کو اس میں اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سرکار سے اس سلسلہ میں ٹھوس تجاویز لیکر آگے آنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے کم سے کم ایک ایک درخت لگائیں۔