وسطی کشمیر کے کنگن میں لوڈ کیریئر اُلٹنے سے9افراد زخمی

سری نگر// وسطی ضلع گاندربل کے وسن کنگن علاقے میں پیر کی صبح ایک لوڈ کیریئر الٹنے سے کم از کم نو افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا لوڈ کیریئر منی گام سے کنگن جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
 زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایچ سی کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے ان میں سے دو کو اعلی درجے کے علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔