کنگن//وسطی ضلع گاندر بل کے گنہ ون کنگن میں سنیچر کو ایک خاتون نے نالہ سندھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔
کشمیر عظمیٰ کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گنہ ون کنگن علاقے میں 36سالہ خاتون (نام مخفی) نے 28اور 29 مئی کی درمیانی رات کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نالہ سندھ میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس اور مقامی لوگوں نے آج مذکورہ خاتون کی لاش کو نالہ سندھ سے برآمد کرلیا ۔
ایس ایچ او پولیس سٹیشن گنڈ میر عبدالرشید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کے لئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔