سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں ایک لڑکا ایک نالے میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ شام آری گام گاوں میں پیش آیا جہاں لڑکے کی تلاش کیلئے اید ڈی آر ایف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
مذکورہ لڑکے کی شناخت عرفان احمد بٹ ولد عبد الرشید بٹ ساکن آری گام کے طورکی گئی ہے۔
عرفان کی تلاش کا کام گذشتہ شام ہی ہاتھ میں لیا گیا تاہم اندھیرے کی وجہ سے اس کو معطل کرنا پڑا اور آج صبح یہ کام سر نو شروع کیا گیا ہے۔