سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے جمعرات کو سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
یہ واقعہ ضلع کے شیخپورہ میں قائم سی آر پی ایف کیمپ میں آج صبح پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق امر جیوتی ساکن کیرالہ جس کا تعلق سی آر پی ایف کی79ویں بٹالین سے تھا، کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔