عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے سٹار کرکٹر مہران نثار کو 10مارچ سے گوہاٹی میں ہونے والی وزی ٹرافی میں نارتھ زون کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا ہے۔ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے مہران نثار کو مبارکباد
دی۔ Vizzy ٹرافی ایک قومی سطح کا ٹورنامنٹ ہے، جس کا اہتمام (انڈین یونیورسٹیز کی ایسوسی ایشن) نے بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے تعاون سے کیا ہے۔وائس چانسلر کی جانب سے مہران کو پیش کردہ ٹوکن ان کے ہوائی کرایہ اور دیگر اخراجات کو پورا کرے گا۔ رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال ، وائس چانسلر کے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق احمد زری نے بھی مہران نثار کو یونیورسٹی کا فخر بنانے پر مبارکباد دی۔