وزیر داخلہ راجناتھ کی اعلی سطحی میٹنگ ، سیکورٹی صورتحال کا لیاجائزہ

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو عصمت دری کے ایک معاملہ میں قصوروار ٹھہرائے جانے سے ہریانہ اور پنجاب میں بھڑکے تشدد سے پیدا ہوئی صورتحال کا ا?ج یہاں جائزہ میٹنگ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے بعد داخلہ سکریٹری راجیو مہارشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں رام رحیم کو عصمت دری کے ایک معاملہ میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد ملک کی داخلی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کئی اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہریانہ کے ڈائرکٹر جنرل ا?ف پولیس نے کہاکہ ریاست میں حالات قابو میں ہیں۔مسٹر مہارشی نے بتایا کہ پنجاب، راجستھان اور دہلی میں حالات معمول پر ہیں۔ میٹنگ میں ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور دہلی کے پولیس اور انتظامی حکام نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈابھول بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری تصادم پر بات چیت کی گئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ سلامتی دستوں نے دو سے چار دہشت گردوں کو محاصرہ میں لے رکھا ہے۔