دبئی/نئی دہلی// (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دبئی ایکسپو 2020 کے موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اردن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگیں کیں۔اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا’’اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم مستقبل میں آپ کے ساتھ جڑ کر رہنے کے لئے منتظر ہیں‘‘۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کے ساتھ اپنی گفتگو پر ٹویٹ کیا، "دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کے ساتھ تبادلہ خیال کامیاب رہا۔ ہم نے اپنے دوطرفہ تعاون میں اضافے کے بارے میں بات کی اور اہم علاقائی امور پر بھی بات کی۔ڈاکٹر جے شنکر نے دبئی 2020 ایکسپو میں انڈیا پویلین کا دورہ کیا۔
وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات اور اُردن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگیں
