بھدرواہ //و زیر برائے تعمیرات عامہ نعیم اختر جو کہ وادی چناب کے تین روزہ دورے ہیں، نے آج جمعرات کے روز بھدرواہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا،تاکہ مختلف مرکزی و ریاستی سکیموں کے پروجیکٹوں کی کام پیش رفت کا جائزہ لیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مالنائی، پنجگران، کھلینی، ہموٹ اور شریکھی میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا اور انکی شکایات بھی سُنیں۔انکے ہمراہ پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری محبوب اقبال ،ایم ایل اے ڈوڈہ دلیپ سنگھ پریہار اور ایم ایل سی فردوس ٹاک اور یوتھ صدر سجاد میربھی تھے۔انکے ہمراہ آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئر و دیگر و ضلع انتظامیہ کے افسرو اہلکاربھی تھے۔انہوں نے کئی سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور موقعہ پر ہی کئی ہدایات اجرا کئے۔انہوں نے سڑکوں کی تعمیر بر وقت تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے ان کی تاخیر میں ملوث انجینئروں کے خلاف سخت کاروائی کی تنبہیہ کی۔انہوں نے پی ایم جی ایس وائی اور آر اینڈ بی کے بعض اہلکاروں اور ٹھیکہ داروں کی جانب سے سست روی کا سنگین نوٹس لیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی سڑکوں کی تعمیر پر ہم نے کئی میگا پروجیکٹ شروع کئے ہیںجس کے تحت سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا عمل شروع ہوا ہے۔بعد ازاں وزیر نے گھاٹی۔ گھوراکا۔ہیموٹ سڑک کا بھی ا فتتاح کیا جسکی تعمیر پی یم جی ایس وائی کے تحت کی جا رہی ہے۔وزیر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ شریکھی سڑک کی کام بغیر کسی تاخیر کے دوبارہ شروع کی جائے گی ۔