عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو یوم عاشورہ کے موقع پرجڈی بل میں سوگواروں میں شمولیت اختیار کی اور جلوس کے راستے کے ساتھ لگائے گئے سبیل پر پانی اور دودھ تقسیم کیا۔عمر عبداللہ نے سوگواروں اور یوم عاشورہ کو منانے میں سہولت فراہم کرنے والے رضاکاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے رضاکاروں کے جذبہ خدمت اور لگن کو سراہتے ہوئے سبیل میں ریفریشمنٹ کی تقسیم میں بھی حصہ لیا۔جڈی بل میں محرم کی تقریبات کے اہم مراکز میں سے ایک، روایتی عاشورہ کے جلوس میں شرکت کرنے والے سوگواروں کے بڑے اجتماعات کا مشاہدہ کیا۔