وزیر اعظم ہندوستانی کھلونا میلے کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی/یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ کو ہندوستانی کھلونا میلے 2021 کا افتتاح کریں گے۔اس میلے کا انعقاد ورچوئل میڈیم میں کورونا کی وبا کے پیش نظر کیا جارہا ہے اور اس میں 30 ریاستوں اور ملک کے وسطی علاقوں کے 1000 سے زیادہ کھلونے بنانے والے شامل ہوں گے۔کھلونے بچے کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی مہارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے اگست میں من کی بات پروگرام میں کہا تھا کہ کھلونوں سے نہ صرف بچوں کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے بلکہ ان کی خواہشات کو بھی پرواز ملتا ہے۔بچوں کی مجموعی ترقی میں کھلونوں کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم نے قبل ازیں ملک میں کھلونوں کی تیاری کو بڑھانے پر بھی زور دیا تھا۔ یہ میلہ وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق منعقد کیا جارہا ہے۔