نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کو دیکھتے ہوئے ماسک پہنیں اوردو گز کا جسمانی فاصلہ رکھیں۔
مودی نے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اپنی صحت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے ملک اور گھر کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مودی نے ٹویٹ کیا ”بہت سے خیر خواہوں نے یہ جاننا چاہا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ان سے کیا توقع کرتا ہوں ، مجھے ان سے ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری کے ضابطوں پر چلنے کی امید ہے۔ پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔ ایک ساتھ آئیں اور اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔“