سرینگر //وزیر اعظم نریندرمودی کی سالگرہ پر ملک میں ایک دن میں 2کروڑ کی ٹیکہ کاری کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔جموں کشمیر میں جمعہ کو 1لاکھ23ہزار 949کورونا مخالف ویکسین دئے گئے ۔ وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا "ویکسین سروس کو بامعنی بناتے ہوئے ، طبی عملہ اور ہم وطن باشندوں کی جانب سے وزیر اعظم کو تحفہ اور جمعہ کو وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر بھارت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک دن میں 2 کروڑ ٹیکے لگانے کی تاریخ رقم کی ہے "۔مرکزی حکومت کے ویکسین پورٹل شام تقریباً 5.30 بجے تک دی جانے والی ویکسین کی تعداد دو کروڑ تین لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے ۔اس دوران جموں و کشمیر میں مختلف زمروں میں آنے ولے لوگوں کو دئے گئے 1لاکھ23ہزار949 ٹیکوں میں اننت ناگ میں 8261، کولگام میں 3801، شوپیان میں 1119، پلوامہ میں 4351، سرینگر میں 14ہزار 50، بڈگام میں 10ہزار153،بارہمولہ میں 8868، کپوارہ میں 7381، بانڈی پورہ میں 5344، گاندربل میں 1219، جموں میں 18415، ادھمپور میں 3828، راجوری میں 4231، کٹھوعہ میں 5220، پونچھ میں 9278، رام بن میں 2028، ڈوڈہ میں 3613، کشتواڑ میں 2905،ریاسی میں 3376 اور سانبہ میں 2478افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ گئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 98لاکھ58ہزار624افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ دئے گئے ہیں جن میں 18سال سے زیادہ عمر کے 91لاکھ 3ہزار462،فرنٹ لائن ورکر 5لاکھ 66ہزار 532 جبکہ 1لاکھ 88ہزار 630ہیلتھ ورکروں کو کورونا مخالف ٹیکہ گئے گئے ہیں۔