راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔جموں وکشمیر پولیس نے مذکورہ شخص کو پولیس اسٹیشن راجوری میں قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج ایک کیس کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے مقامی عدالت سے اس کے ریمانڈ کی درخواست کی ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتاری شدہ شخص کی شناخت شوکت حسین ولد سلام دین سکنہ محلہ ممب، دہریاں گاؤں راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم ہند کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض ریمارکس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔