جموں// وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو خطہ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے 28 مارچ کو جموں کے اکھنور علاقے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔بی جے پی ریاستی صدر رویندر رینہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے دورہ جموں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو کھٹوعہ میں ادھم پور پارلیمانی نشست کے لئے بھاجپا امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے جس میں بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔