کیدارناتھ دھام// وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام پہنچ رہے ہیں۔ ان کے کیدارناتھ دورے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔مسٹر مودی یہاں آدی گورو شنکرآچاریہ کے نئے نصب شدہ مجسمے کی نقاب کشائی کے ساتھ ساتھ مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں گے ۔مسٹر مودی کی کیدارناتھ دھام آمد کے تمام انتظامات کل مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فائنل پروگرام کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے ۔ قومی میڈیا کے نمائندے یہاں پہنچ چکے ہیں۔ صبح سویرے ہلکی برفباری کے بعد یہاں موسم کافی سرد ہوگیا ہے ۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس ایس۔ سندھو نے کل سائٹ کا معائنہ کیا۔انہوں نے یہاں جاری تعمیر نو کے کاموں کا جائزہ لیا اور ماتحت افسران کو تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔