نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی کے تین سرکاری ٹوئٹر اکاونٹوں میں سے ایک ”نریندر مودی آئیکن ٹوئٹر اکاونٹ“ کو جمعرات کی صبح سائبر مجرموں نے ہیک کرلیا۔
ہیکرس نے وزیر اعظم کے” نریندر مودی آئیکن اکاونٹ“ سے مسلسل چار ٹوئٹ کئے جس میں آخری ٹوئٹ کرتے ہوئے ہیکر نے لکھا ” یہ اکاونٹ ’جان وک‘ کے ذریعہ ہیک کیا گیا ہے“۔
سائبر مجرموں نے مودی کے نجی اکاونٹ سے ٹوئٹ کرکے ’بٹ کائن‘ کے ذریعہ ”پی ایم قومی راحت فنڈ“ میں عطیہ کرنے کی بات کہی۔ اگرچہ کچھ منٹوں بعد ہی چاروں ٹوئٹر کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
مودی کے اس اکاونٹ پر تقریباً 25 لاکھ فالورس ہیں اور انہیں اس اکاونٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام وزرا اور کئی بڑی شخصیات فالو کرتی ہیں۔
مودی کا یہ اکاونٹ مئی 2011 میں بنایا گیا تھا اور یہ ان کا سب سے پرانا نجی ٹوئٹر اکاونٹ ہے۔ نریندر مودی آئیکن ٹوئٹر اکاونٹ کا نریندر مودی آئیکن ویب سائٹ اورایپ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔