وزیر اعظم دورے سے قبل لالچوک سرینگر کا فورسز محاصرہ اور تلاشی آپریشن

سرینگر/فورسز نے جمعہ  کو  وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ ریاست سے دو روزقبل شہر سرینگر کے تاریخی لالچوک کومحاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن انجام دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا۔

فورسز نے آپریشن کے دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں  کی تلاشی لی جبکہ کئی ملحقہ عمارتوں، ہوٹلوں اور دیگر تجارتی مراکز کو چھان مارا۔

مودی اتوار کو ریاست کے دورے پر آرہے ہیں۔