جموں//وزیراعظم بانڈی پورہ میں شمالی کشمیر کے پہلے بزنس آئوٹ سورس(بی پی او)یونٹ کااتوار کوافتتاح کریں گے۔ وزیراعظم 3 فروری کو ریاست کے تینوں خطوں کادورہ کرکے متعدد منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شاہداقبال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم 3فروری کو بانڈی پورہ میں BPOکاافتتاح کریں گے۔یہ اس علاقے میں پہلا بی پی او ہوگا۔چوہدری نے کہا کہ آئی ٹی سے جڑے ہنر وں کی تربیت دینے کیلئے لیب ہرسال600نوجوانوں کو BPOsمیں روزگار کیلئے تیار کرے گی اور مزید BPOs کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور روزگار سے جڑی سرمایہ کاری کو کھینچ لائے گا۔یہ215مقامی پیشہ وروں کو نوکری فراہم کرے گا۔آئی ٹی سے آراستہ لیب کام کاج کیلئے تیار ہے اور فروری کے وسط میں پہلے بیچ کو اس میں شامل کیاجائے گا۔
وزیر اعظم بانڈی پورہ میں بی پی او کا سنگ بنیاد رکھیں گے
