سرینگر//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔پروفیسر مٹو نے گورنر کو ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے شعبۂ میں جدیدیت لانے کے حوالے سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے پروفیسر مٹو پر زور دیا کہ وہ منصوبہ بند طریقے پر حکمت عملی عملائیں تا کہ ہر سطح پر تعلیمی اداروں کو دوام بخشا جاسکے۔وی سی کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر خورشید اقبال اندرابی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو یونیورسٹی کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے یونیورسٹی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تدریسی عمل میں جوابدہی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقین کو یونیورسٹی کو علم کا ایک اعلیٰ مرکز بنانے کے لئے تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ادھرچئیرمین جے کے بنک پرویز احمد نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔چئیرمین نے گورنر کو لوگوں کو دی جارہی خدمات کے حوالے سے بنک کے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے بنک کی حصولیابیوں کے لئے چئیرمین کو مبارک باد دی۔انہوں نے چئیرمین کو صلاح دی کہ وہ مختلف سطحوں پر بنک کے کام کاج میں مزید معقولیت لائیں