سرینگر// وزیراعظم نریندر مودی متعدد پروجیکٹوں کی سنگ بنیاد ڈالنے کی غرض سے 3 فروری کو جموں کا دورہ کریں گے جہاں و ہ وجے پور میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔وزیر اعظ مجموں میں آل انڈیا میڈیکل انسٹی چیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔اسکے علاوہ وہ لداخ یونیورسٹی، سدھ مہادیوا۔پل ڈوڈہ شاہراہ، پٹن پرگوال پل کا بھی سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔وزیر اعظم جموں اکھنور راجوری پونچھ شاہراہ اورشاہ پور کنڈی کے قومی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم کا دورۂ جموں3 فروری کو
