وزل کلناڑ کہلیل سڑک 15برسوں میں مکمل نہ ہوسکی

ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں لالپورہ وزل کلناڑ5کلو میٹر سڑک گزشتہ15سال سے نا مکمل رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اس بالائی علاقے کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سب ضلع ترال سے قریب دس کلو میٹر وزل کلناڑ کے کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا تاہم سرکار نے لوگوں کے مشکلات کو دیکھ سال2006میں سڑک کا کام شروع کیا گیا ہے جس پر ابتدائی کام شروع کرنے کے بعد باقی کام کو نہیں کیا گیا جس کے باعث سرکاری رقومات خرچ کرنے کے باجود لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اس دوران لوگوں نے حکام کے ساتھ کئی بار رابط کیا جس کے بعد حال ہی میں اس سڑک پر کام دوبارہ شروع کیا گیا ۔ پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجینئر کشمیررفیق احمد نے منگل کو علاقے کا دورہ کر کے بتایا کہ سڑک تعمیر کرنے میں کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے تھے جن کو حل کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھا کر مکمل کیا جائے گا  جس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کر کے سرکار اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔