نئی دہلی/ہندوستانی ٹیم میں چار نمبر پر بلے بازی کرنے کے لیے چل رہی بحث کے درمیان کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ کون سا بلے باز کس نمبر پر بلے بازی کرے گا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کے لئے پیر کو ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا تھا کہ ٹیم کے پاس نمبر چار کے لئے کئی اختیارات ہو گئے ہیں اور آل راؤنڈر وجے شنکر نمبر چار پر بلے بازی کر سکتے ہیں، لیکن وراٹ نے کہا کہ وجے شنکر چار نمبر پر ضرور ٹیم کو توازن فراہم کرتے ہیں لیکن اس پوزیشن کے لئے ابھی انہیں طے نہیں مانا جا سکتا۔ٹیم کے اعلان کے بعد پرساد نے کہا تھا کہ چار نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے وجے مناسب بلے باز ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے اگرچہ پرساد کی صرف اس بات پر اتفاق کیا کہ وجے کو 'تینوں شعبوں ' میں اچھا کمال حاصل ہے اور دیگر اختیارات کے مقابلے میں وہ بہتر ہے جنہیں اس سے پہلے پرکھا گیا تھا۔چار نمبر پر بلے باز کی تلاش دراصل 2017 میں چمپئنز ٹرافی میں شروع ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کے ہندستان دورے تک نمبر چار کے لئے 11 بلے بازوں کو پرکھا گیا ہے ۔ اس نمبر پر بلے بازی کے لئے سب سے زیادہ موقع امباٹی رائیڈو کو دیے گئے لیکن رائیڈو کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہیں ملی اور انہیں متبادل کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے ۔وراٹ نے کہاکہ وجے چار نمبر کے لئے اہل بلے باز ہے جو ٹیم میں آل راؤنڈر کے اختیارات کو بھی بڑھاتے ہیں۔ ہم نے بہت سے پہلوؤں پر کام کیا ہے لیکن جب وجے آئے تب ہمیں ایک ایسا کھلاڑی ملا جو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، ان تینوں سیکشن میں اچھی کارکردگی کر سکتا ہے ۔ہندوستانی کپتان نے کہاکہ وجے مکمل طور پر ایک قابل بلے باز ہے اور ہم اس طرح کے توازن اپنی ٹیم میں کیوں نہیں رکھ سکتے جبکہ دیگر ٹیمیں کئی سالوں سے ایسا کرتی آئی ہیں۔یو این آئی