نئی دہلی//کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن ونود شرما کو ’’ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے ‘‘ پر مرکزی وزارت صحت و فیملی ویلفئیر کے وزیر ڈاکٹر ہر ش وردن کی طرف سے بہتر کارکردگی سند سے نوازہ گیا ۔ یہ سند ریاست کو فوڈ سیفٹی انڈکس کو عملانے میں بہتر کارکردگی کے سلسلے میں عطا کیا گیا ۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب پر ڈاکٹر ہرش وردن مہمانِ خصوصی تھے اور وزارت صحت و فیملی ویلفئیر کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے مہمانِ ذی وقار تھے ۔ صحت و فیملی ویلفئیر اور ڈائریکٹر جنرل صحت و طبی تعلیم بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔