ممبئی//کپتانی کے دباؤ سے پوری طرح آزاد ہو چکے وراٹ کوہلی کی بلے بازی پررائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان اتوار کو ہونے والے آئی پی ایل میچ میں سب کی نظریں ہوں گی۔ گزشتہ سیزن میں لیگ مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد، رائل چیلنجرز بنگلور کو ایلیمنیٹر مقابلے میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ یہ لگاتار دوسرا موقع تھا جب آرسی بی پلے آف میں داخل ہوا تھا۔ نوشادی شدہ گلین میکسویل کم از کم آر سی بی کے پہلے دو میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے ، جب کہ جوش ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے وعدوں کی وجہ سے پہلے تین میچوں سے باہر رہیں گے ۔ میکسویل کی پاور ہٹنگ کی غیر موجودگی میں، آر سی بی کو فن ایلن اور شیرفین ردرفورڈ کے درمیان کسی ایک کاانتخاب کرنا ہوگا۔ جہاں ایلین ٹاپ آرڈر میں جارحیت فراہم کرتے ہیں وہیں ردر فورڈ ایک فنشر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹی-20 میچوں میں ایلن کااسٹرائیک ریٹ 175.65 کا ہے ، تو وہیں ردر فورڈ کیریبین پریمیئر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن کر ابھرے تھے ۔ طویل عرصے سے آرسی بی اپنے ٹاپ آرڈر پر منحصر رہی ہے ۔ سیزن درسیزن، تبدیلی کرنے کی ہر کوشش میں وہ ناکام رہے اور ایک ہی جگہ کھڑے رہے ۔ گزشتہ سال مڈل آرڈر میں انہوں نے کے ایس بھرت اوررجت پاٹیدار کو آزمایا۔ اس بار انہیں مہیپال لومرور اور سویش پربھودیسائی سے امید ہوگی کہ وہ میکسویل اور دنیش کارتک کاساتھ دیں۔ راجستھان رائلز کے لیے چنندہ میچ کھیلنے والے انوج راوت کو آر سی بی کے لیے اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے ۔ ٹاپ آرڈرمیں اب دیو دت پڈیکل نہیں رہیں گے ۔ لیکن نوجوان انوج راوت کی شکل میں ان کے پاس ایک باصلاحیت کھلاڑی موجود ہے ۔ کیا وہ اپنے ٹیلنٹ کو اچھی کارکردگی میں تبدیل کرسکیں گے ؟ آر سی بی انہیں کپتان فاف ڈو پلیسس کے ساتھ اوپننگ کا سنہری موقع دینے کے لیے تیار ہے ، جس کے سبب ویراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر آزادانہ طور پر بلے بازی کر سکیں گے ۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ وراٹ کو اپنی بلے بازی کا بھرپور لطف اٹھانا چاہیے ۔ برقراررکھے گئے محمد سراج اوردوبارہ خریدے گیے ہرشل پٹیل گینابازی کی قیادت کریں گے ۔ ہرشل گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں لینے کے بعد ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں یزویندر چہل کی ذمہ داری اب ونندو ہسرنگا ادا کریں گے ۔ کرن شرما کی شکل میں ٹیم کے پاس ایک ہندوستانی لیگ اسپن کا آپشن موجود ہے ۔ شہباز احمد ٹیم کو گہرائی فراہم کرتے ہیں توسدھارتھ کول اور چاما ملند کی شکل میں ٹیم کے پاس ہندوستانی تیز گیند بازوں کا اچھا بیک اپ ہے ۔ کول اور ملند طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دہلی کے وکٹ کیپر بلے باز انوج کے کرکٹ کیرئیرکی شروعات رشبھ پنت کے ساتھ ہوئی جو اب ہندوستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بن چکے ہیں۔ وباکے سبب انوج کو بہت کم کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ تاہم ان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ابھی صرف 22 سال کے ہیں اور انہیں اس ٹیم میں اوپننگ کا موقع دیا جائے گا۔ شاید یہی وہ موقع تھا جس کی انہیں تلاش تھی۔ معروف کوچ چندرکانت پنڈت کے ذریعہ 'جونیئر گیل' کے دوسرے نام سے مشہور لومرور اپنے دوست پنت کی طرح لمبے شاٹ لگانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔۔ 2016 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پنت کے ساتھ کھیلنے والے آل راؤنڈرکو راجستھان رائلزبطور بیک اپ بلے باز کے دیکھ رہی تھی۔ اب جب انہیں آر سی بی میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ، تووہ اس اعتماد پر کھرے اترنے کی پوری کوشش کریں گے ۔یو این آئی