کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے ودھیا نگر ترہگام اور سنگڑانہ ریشی گنڈ علاقے کئی روز سے برقی روسے محروم ہیں ۔ودھیا نگر ترہگام کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل یہا ں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا اور آج تک مرمت کیلئے ورکشاپ نہیں پہنچایا گیااور صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ا س دوران کرالہ پورہ کے مضافاتی گائوں سنگڑانہ ریشی گنڈ کے لوگو ں نے بتا یا کہ گزشتہ مہینے یہا ں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا اور ایک ہفتہ کے بعد لوگو ں نے پیسہ جمع کر کے اسے اپنی لاگت پر کپوارہ ورکشاپ پہنچایا جہا ں ابھی تک بھی اس ٹرانسفار مر کی مر مت نہیں کی گئی ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کئی بار کپوارہ کے ورکشاپ کے چکر لگائے تاہم آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔