جموں// این آئی اے عدالت کے خصوصی جج سنیت گپتا نے سنیچر کو پی ڈی پی رہنما وحید الرحمن پرہ کو 30 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا۔تحقیقات افسر کی جانب سے درخواست دائر کرنے اور سی ڈی فائلوں کی جانچ کے بعدسنیت گپتا نے تیس دن کیلئے جوڈیشل ریمانڈدی۔ پرہ کو قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کے ساتھ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے دوران حمایت حاصل کرنے کے لئے سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے نے عرفان شفیع میر کے ساتھ مبینہ طور پر "قریبی روابط" سے متعلق پی ڈی پی لیڈر کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ میر کو اس سال کے شروع میں حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو اور معطل شدہ ڈی ایس پی دویندر سنگھ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔این آئی اے کے مطابقدیوندر سنگھ کی حزب المجاہدین کے ساتھ وابستگی کی تحقیقات کے دوران ، این آئی اے نے عرفان میر کے فون ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کیں جس سے معلوم ہوا کہ وہ پرہ کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔